Daily Roshni News

نفس و شیطان

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )نفس و شیطان انسان کے اندر وسوسے پیدا کر کے اسے اپنے الله سے غافل کرنے کی ہر لمحہ جدوجہد کرتے ہیں تاکہ انسان مایوس ہوکر اپنے الله کا باغی بن جائے جبکہ الله کریم خود تسلی فرماتے ہیں کہ اے میرے بندے بندی میری رحمت سے مایوس مت ہونا حضرت موسی علیہ السلام کو سمندر نے نہیں یقین نے راستہ دیا حضرت ابراہیم علیہ السلام کیلے آگ کے شعلوں کویقین نے گلزار بنایا حضرت یوسف علیہ السلام کو کنویں کے اندھیروں میں یقین نے سانسیں دیں الله تو ہمارے گمان و یقین کیساتھ ہے اور جن کا گمان الله کیلے نیک ہوتا ہے تب کن فیکون کے معجزے ہوتے ہیں تب نہ ممکن نظر آنے والا ممکن ہوکر رہتا ہے جب الله فرماتا ہے کہ میں تمھاری شہ رگ سے بھی ذیادہ قریب ہوں تو ہم نے الله پر یہ یقین رکھنا ہے کہ وہ ہر لمحہ ہمارے ساتھ ہے وہ ہم سے ایک لمحے کو بھی غافل نہیں ہوتا چاہیے ہم جس بھی حالت اور کیفیت سے گزر رہے ہوں الله کریم کبھی ہمارا ساتھ نہیں چھوڑتا ہماری پکار کو سنتا ہے ہمارے درد کو راحت میں بدل دیتا ہے ہماری مشکلوں کو آسانیاں دے دیتا ہے جب الله سے مانگیں تو اس یقین کے ساتھ مانگیں کہ وہ ہمیں سن رہا ہے ہمیں دیکھ رہا ہے اور ہماری مانگی ہوئی دعاووں سے ہمیں بہترین نوازے گا۔ل یقین الله ہے یقین معجزہ ہے یقین کن فیکون کی وہ سُریلی اور راحت بھری آواز ہے جو بےقرار دلوں کی قسمت بدل دیتا ہے

Loading