Daily Roshni News

۔9 ہزار گھنٹے چلنے والی انوکھی بیٹری ایجاد۔

9 ہزار گھنٹے چلنے والی انوکھی بیٹری ایجاد

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )چینی سائنسدانوں نے بڑا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے ایک نئی قسم کی لیتھیئم بیٹری متعارف کروا دی ہے جو 9 ہزار گھنٹوں تک محفوظ طریقے سے کام کرسکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس پیشرفت کو لیتھیئم بیٹری ٹیکنالوجی میں ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے جو مستقبل میں الیکٹرک گاڑیوں اور بجلی کے گرڈ جیسے بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے نظاموں کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق چینی ماہرین نے ایک نئی قسم کے الیکٹرولائٹز متعارف کروائے ہیں جنہیں ’ڈیپ یوٹیکٹک جیل الیکٹرولائٹس‘ کہا جاتا ہے۔ یہ فلورینیٹڈ امائیڈز پر مبنی ہیں جو الیکٹران کھینچنے والی خاصیت رکھتے ہیں اور ان کی تھرمل استحکام بھی بہت بہتر ہے۔

تحقیق کے شریک مصنف ڈاکٹر لیو کا کہنا ہے کہ ہم نے فلورینیٹڈ امائیڈز پر مبنی کئی ڈیپ یوٹیکٹک جیل الیکٹرولائٹس تیار کیے ہیں جن میں بہتر انٹرفیس استحکام، سائیکلنگ ڈیو ربیلٹی، اور تھرمل سیکیورٹی حاصل کی گئی ہے۔

چینی سائنسدانوں کے مطابق یہ بیٹریاں ڈھائی ہزار چارج سائیکلز کے بعد بھی 80 فیصد سے زائد صلاحیت برقرار رکھتی ہیں اور 80 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر بھی 300 سائیکلز تک پرفارمنس قائم رکھتی ہیں۔

ایک سائنس دان کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق یہ ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح باریک مولیکیولر ڈیزائن بیٹری ڈیویلپمنٹ کے کئی مسائل کو ایک ساتھ حل کر سکتا ہے۔

جبکہ تحقیق کے ایک اور مصنف کائی ژانگ نے کہا کہ یہ حکمت عملی بنیادی کیمسٹری کو حقیقی دنیا کی ضرورتوں سے جوڑتی ہے اور اگلی نسل کے الیکٹرولائٹ ڈیزائن کے لیے ایک نقشہ فراہم کرتی ہے۔

ویب ڈیسک

Loading