ہالینڈ، آج 25 اور 26 اکتوبر2025 کی درمیانی شب
یورپ میں گھڑیوں کو ایک گھنٹہ پیچھے کر دیا جائے گا …
اس عمل سے موسم سرما کے وقت کا آغازہو جائے گا۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ جاوید عظیمی ) یورپ بھر کے ممالک میں سال میں دو بار موسم گرما اور موسم سرما کے لئے وقت تبدیل کیا جاتا ہے۔ وقت کی تبدیلی ہمیشہ ویک اینڈ یعنی ہفتہ اتوار کی درمیانی شب میں کی جاتی ہے۔ اس بار یعنی آج بروز ہفتہ 25 اور بروز اتوار 26 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب کو تین بجے گھڑیوں کی سوئیوں کو 2 بجے پر کر دیا جائے گا۔ اس طرح یورپین ممالک میں موسم سرما کے وقت کا آغاز ہو جائے گا ۔ ایک گھنٹہ پیچھا ہونے کے باعث یورپ بھر کے شہریوں کو ایک گھنٹہ زیادہ سونے اور آرام کرنے کا موقعہ مل جائے گا ۔ ہالینڈ میں مقیم پاکستانی نوٹ فرما لیں اس وقت کی تبدیلی سے ہالینڈ اور پاکستان کے مابین چار گھنٹے کا فرق ہو جائے گا ۔ مثال کے طور پر ہالینڈ میں دن کےبارہ بجیں گے تو پاکستان میں دن کےچار بجیں گے۔
![]()

