دی ہیگ، معروف تاجر فضل محمود اپنی فیملی کے ہمراہ
حج کی سعادت حاصل کرکے بخیر و عافیت واپس
ہالینڈ اپنے گھر پہنچ گئے۔۔۔۔
نیدرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) ہر سال دنیا بھر سے مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقد س جاتے ہیں، امسال 2023 میں تقریبا 30لاکھ سے زائد فرزندان ِتو حید نے حج کی سعادت حاصل کی اسی طرح ہالینڈ سے حج کے لئے کئی قافلے گئے۔ دی ہیگ کے قدیم رہائشی اور معروف تاجر فضل محمود بھی اپنے اہل و عیال کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے حجاز مقدس گئے اور وہاں جا کر اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے مناسک حج ادا کئے بعد ازاں مکہ سے مدینہ کا سفر کیا جہاں انھوں نے اللہ تعالیٰ کے محبوب مکرم رسول محتشم ﷺ کے روضہ انور پر حاضری پیش کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔ فضل محمود اور انکی فیملی حج کی ادائیگی مکمل کرنے کے بعد پاکستان گئے جہاں انھوں نے اپنی والدہ محترمہ اور عزیز واقارب کے ساتھ تقریبا ً دو ہفتے بسر کئے بعد ازاں بروز جمعرات 20 جولائی 2023کو بخیر و عافیت واپس ہالینڈ اپنے گھر پہنچ گئے۔