Daily Roshni News

بابا کی تعریف۔۔۔ تحریر۔۔۔اشفاق احمد

یوم اقبال 2025 کی تقریب کو حتمی شکل دینے کے لئے اجلاس

۔5 نومبر کو عظیمی ہاؤس دی ہیگ میں منعقد ہوگا

ہالینڈ(ڈیلی روشتی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ  خصوصی) شاعر مشرق  علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہر سال باقاعدگی سے بزم ادب نیدرلینڈز کے زیر اہتمام یوم اقبال کی پر وقار تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ امسال متذکرہ تقریب  بروز اتوار 9 نومبر 2025 کو دی ہیگ میں منعقد کی جائے گی ۔ اس تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے اجلاس بروز بدھ 5 نومبر کو شام ساڑھے چھ بجے عظیمی ہاؤس دی ہیگ میں منعقد ہوگا ۔ جاوید عظمی فرینڈ آف روشنی فورم کے اراکین اعزاز میں اجلاس سے قبل لذت کام و دہن کے سلسلے میں پر تکلف عشائیہ دیں گے۔ بعد ازاں اجلاس کا آغاز ہوگا ۔ جاوید عظیمی اجلاس کے دوران انتظامات کے سلسلے میں  اب تک ہونے والی پیش رفت سے شرکائے اجلاس کو آگاہی فراہم کریں گے۔

Loading