سوشل میڈیا پر آج کل انتہائی دلچسپ ویڈیو وائرل ہے جسے دلہن کی جانب سے خود شیئر کیا گیا ہے۔
شادی میں سب سے یادگار لمحہ دلہا دلہن کی ہال میں انٹری کا ہوتا ہے جب وہ ایک ساتھ مہمانوں کے سامنے تقریب میں داخل ہوتے ہیں اور اس یادگار لمحے کو ہمیشہ کے لیے کیمرے میں محفوظ کرلیتے ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون کی حرکت سے دلہن کی انٹری مزید دلچسپ ہوگئی۔
ہوا کچھ یوں کہ شادی کی تقریب میں دلہن اپنے والد کے ہمراہ ہال میں داخل ہونے کے لیے سیڑھیاں اتر رہی تھی، سب مہمان انہیں دیکھ رہے تھے کہ اس دوران ایک خاتون دلہن کے پیچھے آئیں اور سیڑھیاں اتر کر نیچے آنا چاہا۔
لیکن خاتون کو فوراً احساس ہوگیا کہ وہ دلہن کی انٹری کے درمیان پیچھے سے کیمرے میں آرہی ہیں، اسی لیے انہوں نے فوری طور پر سیڑھیوں کی ریلنگ کے ذریعے پھسلتے ہوئے نیچے آنے کا فیصلہ کیا جسے کیمرے میں محفوظ کرلیا گیا۔
خاتون کی اس غیر متوقع حرکت نے تمام مہمانوں کی توجہ دلہن سے ہٹاکر اس کی جانب مبذول کروالی۔
تاہم اس حوالے سے دلہن نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اس نے کام تو اچھا کیا ہے مگر یہ لمحہ دیکھ کر ہنسی چھوٹ گئی۔
![]()
