۔19 نومبر 1931 یوم پیدائش بیگم خوشید شاہد
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )آج ہی کے دن 19 نومبر 1931 کو پیدا ہونے والی بیگم خوشید شاہد نے اپنے کیرئیر کا آغاز نو برس کی عمر میں نئی دہلی آل انڈیا ریڈیو سے بچوں کے ایک پروگرام سے کیا اور اس میں ایک گانے کی دھن بھی بنائی.
1947 میں بیگم خورشید ہندوستان سے ہجرت کر کے پاکستان آئیں اور یہاں لاہور کے تھیٹر ڈراموں میں کام کیا۔ 1964 میں وہ پاکستان ٹیلی ویژن کا حصہ بنیں اور پی ٹی وی کے معروف ترین ڈراموں میں اداکاری کی۔
خورشید شاہد کا پہلا ٹی وی ڈرامہ ”رس ملائی‘‘ تھا جو کہ ایک مزاحیہ ڈرامہ تھا۔ اس کے بعد انہوں نے باقاعدگی سے سرکاری ٹی وی پر کام شروع کر دیا۔ان کے مشہور ڈراموں میں اشفاق احمد کا تحریر کردہ ڈرامہ ’فہمیدہ کی کہانی استانی راحت کی زبانی‘کا نام سرفہرست ہے۔
بیگم خورشید شاہد نے اپنے بیٹے سلمان شاہد کے ساتھ بھی متعدد ڈراموں میں کام کیا۔انہوں نے رس ملائی، وادی پرخار، کانچ کا پل، کرن کہانی اور دھند سمیت ٹیلی ویژن کے کئی معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
انہوں نے چند فلموں میں بھی کام کیا جن میں ’چنگاری‘ اور ’بھولا ساجن‘ کے نام شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1995 کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔
ان کی شادی سلیم شاہد کے ساتھ ہوئی۔ وہ ریڈیو کے پروڈیوسر تھے، جو بعد میں برطانیہ چلے گئے اور وہاں کام کیا۔
بیگم خورشید شاہد کو ایک مکمل فطری اداکارہ کہا جاتا تھا۔ 19 نومبر 1931 کو دہلی میں جنم لینے والی بیگم خورشید شاہد 27جون 2021ء کوعالم جاوداں کو سدھار گئیں۔
ٹیم صدائے پشاور انکے لئے دعاگو ہے اللہ پاک انکی مغفرت فرمائے۔ آمین
#showbizpakistan #entertainment#actresses #begum #Khurshid @khurshid shahid
![]()

