Daily Roshni News

امریکا اور سعودی کمپنیوں کے درمیان 270 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے

امریکا اور سعودی کمپنیوں کے درمیان 270 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

صدر ٹرمپ نے امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان اور میں نے اتحاد کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنایا ہے، امریکا اب دنیا کی سب سے کامیاب معیشت بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا سب سے بڑا نان نیٹو اتحادی ہے اور ایران کے ساتھ بھی جوہری معاہدہ ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کی درخواست پر سوڈان تنازع پر بھی کام شروع کریں گے۔

دوسری جانب سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان معاہدوں کی مالیت 557 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

Loading