مردوں کا عالمی دن
International Men Day
19 November 2025
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)جیسے دنیا بھر میں 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے، ویسے ہی ہر سال 19 نومبر کو مردوں کے لیے بھی ایک عالمی دن منایا جاتا ہے 19 نومبر کو عالمی سطح پر منائے جانے والے مردوں کے عالمی دن کے بارے میں بہت کم لوگ واقف ہوں گے کیونکہ زیادہ تر مردوں کے لیے یہ دن عام طور پر ہر دن کی طرح گزرتا ہے۔ زیادہ تر مرد اس دن کے بارے میں لاعلم ہیں کیونکہ یہ خاص دن بڑی شان و شوکت سے نہیں منایا جاتا۔ انٹرنیشنل مینز ڈے منانے کا مقصد مرد حضرات کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنا ہے یہ دن اصل میں مردوں کی صحت کے بارے میں شعور اور ان کی سماجی، اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے اس دن کو پہلی بار 1990ء کی دہائی کے آغاز میں امریکی سماجی کارکن تھامس اوسٹر نے پیش کیا مگر اسے شروع میں زیادہ کامیابی نہ ملی تو پھر 1999ء میں ویسٹ انڈیز کے پروفیسر ڈاکٹر جیروم تیلک سنگھ نے اسے دوبارہ منظم طریقے سے متعارف کروایا ڈاکٹر جیروم تلک سنگھ نے 1992ء میں منایا تھا۔ تلک سنگھ ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں یونیورسٹی آف ویسٹ انڈیز میں تاریخ کے لیکچرر تھے۔
International Men’s Day 2025 on November 19th celebrates men and boys, highlighting their contributions and everyday experiences. This year’s theme, ‘Celebrating Men and Boys,’ alongside ‘Supporting Men and Boys’ in some regions, emphasizes mental health and positive role models. The day, originating in Trinidad and Tobago, aims for a balanced approach to gender discussions and fostering supportive environments.
اس سال کا تھیم”مردوں اور لڑکوں کا جشن منانا”ہے اس سال مردوں اور لڑکوں کے لیے ہر جگہ مثبت مردانہ رول ماڈلز کو سراہانے، صحت مند اور خوشگوار زندگیوں کو فروغ دینے توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس تھیم کے تحت صنفی مساوات پر بھی زور دیا گیا ہے اور خاندانوں اور برادریوں میں مرد اور لڑکے کی سماجی، ثقافتی اور ذاتی شراکت کو بھی تسلیم کیا جا رہا ہے مرد ایک گھر میں باپ، بھائی اور شوہر کا کردار ادا کرتا ہے اور ان سے متعلق مسائل کو اکثر نظرانداز کردیا جاتا ہے، معاشرے میں مردوں سے منسلک کئی ایسے تصوار پائے جاتے ہیں جن کے بارے میں اکثر بات نہیں کی جاتی۔مثال کے طور پر معاشرے اور خود مرد حضرات بھی اپنی دماغی صحت سے متعلق بات کرنے سے کتراتے ہیں اور حد سے زیادہ اظہار خیال کرنے پر ان کی خوصلہ شکنی بھی کی جاتی ہےمردوں کے اس عالمی دن پر یہ ضروری ہے کہ دنیا بھر میں ایسے مسائل کو اجاگر کیا جائے جن کے ذریعے ان رکاوٹوں کو ختم کیا جاسکے، یہاں عورت کے مسائل کا مردوں کے مسائل سے موازنہ کرنا درست نہ ہوگا کیونکہ ہر جنس دوسرے سے مختلف ہے اور ان کی مسائل بھی مختلف ہوتے ہیں ڈان نیوز کی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق مردوں کی بڑھتی ہوئی تعداد بڑھاپے میں تنہائی کا سامنا کر رہی ہے۔گزشتہ سال انگلش لانگیٹوڈینل اسٹڈی آن ایجنگ کے حالیہ اعداد و شمار کا تجزیہ بتاتا ہے کہ 2030ء تک ایک کروڑ 50 لاکھ بوڑھے مرد تنہا زندگی گزار رہے ہوں گے ، جو آج 9 لاکھ سے زیادہ ہے اس عالمی دن پر ایسی دقیانوسی سوچ کو بھی چیلنج کیا گیا ہے جہاں یہ سمجھا جاتا ہے کہ مرد بہت کم روتے ہیں اور کبھی سب کے سامنے رونا پڑ جائے تو ان سے امید کی جاتی ہے کہ وہ خود کو جلدی ٹھیک کرلیں۔ تاہم کبھی کبھار ایسی صورتحال میں مرد ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں اور اس مرض کی علامات کا انہیں خود کبھی معلوم نہیں ہوتا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں چاہیے کہ مرد حضرات کی ضروریات اور ان کے احساسات کا خیال کریں اور ان سے بات چیت کر کے انہیں قائل کریں کہ بحیثیت مرد ضروری نہیں ہے کہ وہ اپنے جذبات چھپائے رکھیں، حالات کا جبر تنہا جھیلتے رہیں۔ ہمیں انہیں قائل کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ اپنی پریشانیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ شیئر کریں اور ان کے اہل خانہ ان کو ان پریشانیوں سے نبرد آزما ہونے میں بھرپور مدد کریں
Happy Men’s Day to the gentlemen who stand tall with integrity, compassion, and strength. Your influence is invaluable. You are the rock in our lives – The best husband, father, brother and son we could ever wish for. Today, we celebrate you.
ہر سال 19 نومبر کو مردوں کا عالمی دن منانے کا مقصد خاندان، معاشرے اور کمیونٹیز میں مردوں کے کردار کا اعتراف اور انہیں سراہا جا سکے، صنفی امتیاز کی حوصلہ شکنی کی جائے اور صنفی تعلقات کو بہتر بنایا جاسکے یہ ایک ایسا دن جو اُن باپوں، بھائیوں، بیٹوں، شوہروں اور مرد دوستوں کے نام ہے جو خاموشی سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں بوجھ اٹھاتے ہیں اور اکثر خود تھک کر بھی اپنے پیاروں کو سہارا دیتے ہیں مگر اکثر یہ مرد تعریف کے دو الفاظ کے لیے بھی ترس جاتے ہیں۔جو احباب اس دن کے بارے میں مزید دلچسپی رکھتے ہیں ان کے لیے Jason Thompson کی کتاب
International Men’s Day: The Birth of a Movement
مفید رہے گی یہ کتاب اصل میں اس دن کی مناسبت سے جمع کیے گے مختلف مضامین کا مجموعہ ہے جس میں مردوں کے عالمی دن کے آغاز اور مقصد کو بیان کیا گیا ہے حیرت انگیز تفصیلات سے بھری ہوئی یہ مستند کتاب بتاتی ہے کہ مردوں کا عالمی دن کس طرح ابھرا؟ اور اب ایک عالمی رجحان بنتا جا رہا ہے
Gathered for this volume is a collection of early writings documenting the beginnings and the purpose of International Men’s Day. Full of surprising details, this book is the authoritative statement on how International Men’s Day emerged and continues to become a global phenomenon.
![]()

