Daily Roshni News

دبئی ائیر شو میں بھارتی جنگی طیارہ تیجاس گر کر تباہ

دبئی ائیر شو میں بھارتی جنگی طیارہ تیجاس گر کر تباہ

انٹرنیشنل(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )دبئی میں جاری ائیر شو میں بھارتی طیارہ کریش کر گیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی طیارہ دبئی ائیر شو میں مظاہرے کے دوران گرا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کا تیجاس طیارہ دبئی ائیرشو کے دوران گرا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرنے والے طیارے کے پائلٹس کے بارے میں معلومات لی جارہی ہیں اور یہ پتہ لگانے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گرا یا پھر اس کی وجہ کچھ اور تھی۔

بھارتی ائیر فورس نے بھی دبئی ائیر شو کے دوران طیارہ گرنےکی تصدیق کر دی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارے کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں تیجاس طیارے کے فیول ٹینک سے تیل لیک ہوتے دیکھا گیا تھا۔

Loading