کراچی :ٹرائی سیریز میں آج سری لنکا کےخلاف میچ میں بابر اعظم کو آرام کرانے کی تجویزدی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بابراعظم کو کھلانے پرحسن نواز نمبر پانچ پرکھیلیں گے، جب کہ کپتان سلمان علی آغا نمبر تین پر کھیل سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آج کے میچ کے لیے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی واپسی متوقع ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نسیم شاہ کی واپسی متوقع ہے اور وسیم جونئیر اور سلمان مرزا کوبٹھانےکی تجویز دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 6 بجے کھیلا جائے گا۔
![]()
