Daily Roshni News

ایک ماہ ہوگیا کسی کو بھی بشریٰ بی بی سے ملنےکی اجازت نہیں دی جارہی، بہن مریم وٹو

ایک ماہ ہوگیا کسی کو بھی بشریٰ بی بی سے ملنےکی اجازت نہیں دی جارہی، بہن مریم وٹو

پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹڑنیشنل )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی  اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ  مریم ریاض وٹو کا کہنا ہےکہ ایک ماہ گزر چکا ہے کسی کو بھی بشریٰ بی بی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ ہم خاندان والے ان کے لیے بے حد پریشان ہیں۔

 مریم ریاض وٹو نے الزام لگایا کہ اس سے پہلے جب  اسی طرح بشریٰ بی بی سے ملنے سے روکا گیا تھا  تو  ایک بار انہیں  زہر دیا گیا تھا اور دوسری بار جب وہ شدید بیمار  تھیں اور انہیں طبی سہولیات  بھی فراہم نہیں کی گئی تھیں تاکہ ان کے دانت اور کان کے انفیکشن کا علاج نہ کرکے انہیں تکلیف دی جائے۔

آخر میں  مریم ریاض وٹو نے اپنی بہن بشریٰ بی بی کے لیے آسانی کی دعا بھی کی۔

Loading