Daily Roshni News

سینئر رکن سلسلہ عظیمیہ پاکستان علی اصغرعظیمی کی عظیمی ہاؤس آمد

سینئر رکن سلسلہ عظیمیہ پاکستان علی اصغرعظیمی کی  عظیمی ہاؤس آمد

 نگران مراقبہ ہال ہالینڈمحمد جاوید عظیمی سے خصوصی ملاقات اور

 سندھی اجرک اور ٹوپی کا یادگارتحفہ بھی پیش کیا ۔۔۔

میزبان نے معززمہمان کا شکریہ اور دعائیہ کلمات اداکئے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نیوزڈیسک ۔۔۔نمائندہ خصوصی ) سینئر رکن سلسلہ عظیمی راولپنڈی  پاکستان علی اصغر عظیمی  آجکل یورپ کے نجی دورے پر ہیں، گزشتہ دنوں مذکورہ دورے کے دوران عظیمی ہاؤس دی ہیگ تشریف لائے اور نگران مراقبہ ہال ہالینڈ محمد جاوید عظیمی سے خصوصی ملاقات کی جبکہ علمی وفکری نشست قرآن اور حیات انسانی کے عنوان پر منعقد ہ تقریب میں موضوع کی مناسبت سے اپنے مخصوص انداز میں قرآنی آیات پر روشنی ڈالی اور قرآن فہمی کے طریقے بتائے ۔

خصوصی ملاقات کے دوران سلسلہ عظیمیہ کی تعلیمات ،حضور قلندر بابا اولیاؒ کے فیوض وبرکات جبکہ  مرشد کریم خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کی تالیفات پر سیر حاصل  گفتگو کی گئی ۔ملاقات کے اختتام سے قبل جاوید عظیمی نے معزز مہمان کی آمد پر دلی خوشی کا اظہار کرتے  ہوئے صمیم قلب سے شکریہ بھی ادا کیا ۔

علی اصغر عظیمی نے پاکستان سے تحفے کے طور پر لائی گئی سندھی اجرک اور ٹوپی کا یاد گار تحفہ جاوید عظیمی کی خدمت میں پیش کیا میزبان نے معزز مہمان کا تحفے کے لئے تہہ دل سے شکریہ اور دعائیہ کلمات ادا کئے۔

Loading