ہارون الرشید کی بیوی صاحب بصیرت اور حکمت والی خاتون تھیں۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ہارون الرشید کی بیوی صاحب بصیرت اور حکمت والی خاتون تھیں۔ ایک مرتبہ خلیفہ ہارون الرشید اور اس کی بیوی دونوں دریا کے کنارے چہل قدمی کر رہے تھے۔ ایک فقیر جن کا نام بہلول دانا تھا وہ دریا کے کنارے ریت کے گھر بنا رہا تھا۔ خلیفہ ہارون الرشید کی بیوی زبیدہ خاتون نے پوچھا: بابا کیا بنا رہے ہو؟ تو بہلول دانا نے جواب دیا کہ میں جنت میں گھر بنا رہا ہوں۔ زبیدہ خاتون نے پوچھا بابا کیا بیچتے ہو؟ صوفی بزرگ نے کہا ہاں بیچتا ہوں پوچھا بابا کتنے میں بیچتے ہو فرمایا: ایک درہم میں بیچتا ہوں۔ اس سودے پر ہارون الرشید نے زبیدہ خاتون کا مذاق اڑایا کہ جنت میں گھر خرید رہی ہے وہ بھی ایک فقیر سے لیکن زبیدہ خاتون نے خلیفہ ہارون الرشید کی بات کا کوئی جواب نہیں دیا۔ رات کو جب ہارون الرشید سویا تو اس نے خواب دیکھا کہ جنت میں ایک محل ہے جس پر لکھا ہوا ہے زبیدہ خاتون۔
خلیفہ ہارون الرشید نے اپنی بیوی کا محل سمجھ کر اندر جانا چاہا تو درباریوں نے ان کو روک کر کہا جنت میں جس کا گھر ہوتا ہے کوئی بھی اس کی اجازت کے بغیر اس کے محل میں داخل نہیں ہو سکتا۔ لہذا آپ زبیدہ خاتون کی اجازت کے بغیر اس کے اندر نہیں جاسکتے۔ اس پر ہارون الرشید کی آنکھ کھل گئی۔ وہ بڑا پریشان ہوا۔ اگلے روز اس نے زبیدہ خاتون سے کہا آؤ ہم دریا کے کنارے چلتے ہیں۔ جب وہ دریا کے کنارے پہنچے تو بہلول دانا ریت کا گھر بنا رہا تھا اب خلیفہ ہارون الرشید نے پوچھا: بابا کیا بنا رہے ہو؟ فرمایا جنت میں گھر بنا رہا ہوں پوچھا بیچتے ہو فرمایا ہاں بیچتا ہوں عرض کیا بابا کتنے کا بیچتے ہو؟ فرمایا: 10 دینار کا عرض کیا بابا اتنا مہنگا۔ کل تو آپ نے ایک درہم کا بیچا تھا۔ آج 10 کا بیچ رہے ہیں۔ فرمایا: کل کے خریدار نے بن دیکھے سودا کیا تھا لیکن آج کے خریدار دیکھ کر آئے ہیں۔ اس واقعہ سے ایک پیغام یہ بھی ملتا ہے کہ پاکیزہ عورتوں کے لئے پاکیزہ مرد ہوتے ہیں۔ زبیدہ خاتون کیونکہ نیک سیرت اور صالح خاتون تھیں تو انکی زوج کو بھی پاکیزہ اور زہد عطا فرمایا۔ اگر کچھ کمی بیشی تھی تو ان کی صحبت و سنگت سے پوری فرما دی.
دوستو….!!! چلتے چلتے ایک آخری بات عرض کرتا چلوں کہ اگر کبھی کوئی ویڈیو، قول، واقعہ کہانی یا تحریر وغیره اچھی لگا کرئے تو مطالعہ کے بعد مزید تھوڑی سے زحمت فرما کر اپنے دوستوں سے بھی شئیر کر لیا کیجئے، یقین کیجئے کہ اس میں آپ کا بمشکل ایک لمحہ صرف ہو گا لیکن ہو سکتا ہے اس ایک لمحہ کی اٹھائی ہوئی تکلیف سے آپ کی شیئر کردا تحریر ہزاروں لوگوں کے لیے سبق آموز ثابت ہو دوستو ہماری سپورٹ کے لیے پوسٹ اچھی لگے تو فالو ضرور کیا کریں بہت شکریہ۔❤️
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
#HaroonUrRasheed
#ZubaidaKhatun
#BahlolDana
#IbratAmozWaqia
#IslamicStory
#SufiHikayat
#JannatKaGhar
#HikmatAurBasirat
#PakizaAuraten
#NaikSairat
#Tasawwuf
#IslamiTaleemaat
#Waqia
![]()

