آج کی رات آسمان سے روشنی کی بارش
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )آج 13 اور 14 دسمبر کی درمیانی رات Geminid Meteor Shower اپنے عروج پر ہوگا۔
اگر آسمان صاف ہوا تو ایک عام انسان بھت آسانی سے قدرت کا یہ شاندار نظارہ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتا ہے۔
اچھی صورتحال میں، اندھیرے آسمان کے نیچے 40 سے 60
اور بہت آئیڈیل کنڈیشن میں 80–100 تک روشن لکیریں دیکھی جا سکتی ہیں…..
یاد رہے یہ تعداد آپ کے علاقے کی روشنی کم ہونے پر ہی ممکن ہوتی ہے
ایک سوال جو اکثر کیا جاتا ہے کہ آخر یہ جلتا ہوا کیا ہوتا ہے کیا ستارے ٹوٹ رہے ہوتے ہیں؟؟؟
یہ دراصل تارے نہیں ہوتے۔
یہ تو ہیرے……
بھی نہیں ہوتے 😉
یہ چھوٹے چھوٹے پتھریلے ذرات ہوتے ہیں جنہیں Meteoroids کہتے ہیں۔
جب یہ زمین کی فضا میں تیزی سے داخل ہوتے ہیں تو ہوا کے ساتھ رگڑ کی وجہ سے جلنے لگتے ہیں
اور ہمیں آسمان میں ایک چمکتی ہوئی لکیر دکھائی دیتی ہے
اسی کو ہم شوٹنگ اسٹار یا ٹوٹتا تارا اور میٹیؤر کہتے ہیں۔
جیمینائڈ کی خاص بات یہ ہے کہ زیادہ تر میٹیؤر شاورز دم دار ستاروں (Comets) سے بنتے ہیں
لیکن جیمینائڈ ایک مختلف جسم 3200 Phaethon کے سبب بنتا ہے، جو ایک Asteroid ہے۔
اسی لیے اس کے میٹیؤرز زیادہ روشن نظر آتے ہیں۔
جیسا کہ نام سے بھی ظاہر ہے جیمینائڈ کا مرکز برج جیمنائ ہے جہاں دو روشن ستارے ساتھ ساتھ نظر آئیں گے
یہ ہیں
Castor اور Pollux
یہی جیمینائڈ کا مرکز یعنی (Radiant) ہے۔
ایک اور بڑی نشانی کہ آج کل Jupiter بھی اسی علاقے کے قریب چمک رہا ہے
تو اگر آپ کو ایک بہت روشن “ستارہ” نظر آئے
تو سمجھ لیں وہ جوپیٹر ہے
اور اس کے آس پاس سے شوٹنگ اسٹارز گزرتے دکھائی دے سکتے ہیں۔
اس کو دیکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ
… کسی کھلی جگہ جائیں
… موبائل کی لائٹ بند رکھیں
… لیٹ کر آسمان کو دیکھیں
… کم از کم 20–30 منٹ دیں
آنکھیں خود اندھیرے سے ہم آہنگ ہو جائیں گی
اس کیلئے ٹیلی سکوپ یا دوربین کی ضرورت نہیں صرف کھلی آنکھیں کافی ہیں
یہ لمحے روز روز نہیں آتے…
آسمان آج خاموش زبان میں بہت کچھ دکھانے والا ہے
#یاسر_علی_اعوان
Rawalpindi Astronomy Society – RAS
![]()

