زندگی کا تجزیہ
کتاب : آگہی
مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمیؒ
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ زندگی کا تجزیہ۔۔۔ مصنف : خواجہ شمس الدین عظیمیؒ)تصوف کے راستے پر چلنے والے لوگوں کے لئے عظیمی بہن بھائیوں کے لئے اور وہ لوگ جو خود شناسی کے ساتھ ساتھ خدا شناس ہونا چاہتے ہیں۔ ضروری ہے کہ اپنی زندگی کا تجزیہ کریں۔ اپنے اندر تلاش کریں گے تو علم ہو گا کہ اللہ تعالیٰ کی مشیت کے علاوہ یہاں کچھ نہیں ہے۔
جب اللہ تعالیٰ کا چاہنا ہی زندگی ہے تو اپنی پوری زندگی اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دینا روحانیت ہے۔ اللہ تعالیٰ کے ساتھ خود کو وابستہ کرنا اللہ تعالیٰ کا عرفان ہے۔ اللہ تعالیٰ کی قدرت پر غور کرنا، اللہ تعالیٰ کے علوم سیکھنا اور اللہ تعالیٰ کے اوصاف کو تلاش کرنا، اپنے اندر، زمین کے اوپر، زمین کے اندر، آسمانوں میں، کہکشانی نظاموں میں تفکر کرنا، روحانیت ہے۔
![]()

