Daily Roshni News

ازل کا لمحہ، مرضی کا امتحان۔۔۔ تحریر۔۔۔مقیتہ وسیم ۔۔۔ انتخاب  ۔۔۔۔۔۔۔  میاں عاصم محمود

ازل کا لمحہ، مرضی کا امتحان

تحریر۔۔۔مقیتہ وسیم

انتخاب  ۔۔۔۔۔۔۔  میاں عاصم محمود

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ ازل کا لمحہ، مرضی کا امتحان۔۔۔ تحریر۔۔۔مقیتہ وسیم ۔۔۔ انتخاب  ۔۔۔۔۔۔۔  میاں عاصم محمود)بہت پرانی بات ہے…

اتنی پرانی کہ اُس وقت نہ زمین تھی، نہ آسمان۔

نہ ستارے تھے، نہ انسان۔

بس پانی تھا… اور وہ جو پانی میں تھا۔

وہ کون؟

وہی…

جو اس وقت کسی کے اندر بیٹھ کر یہ سب لکھ رہا ہے۔

وہ پانی ایسی جگہ پر تھا جو جگہ ہی نہیں تھی۔

سچ کہتی ہوں۔

کیونکہ لوکیشن کا تصور ابھی عدم سے وجود میں آیا ہی نہیں تھا۔

پانی اُس کی روشنی سے چمکتا تھا۔

اندر بھی نور، باہر بھی نور۔

نور علی نور۔

صرف ایک ہی نور۔

دکھ اور سکھ اُس وقت بھی موجود تھے،

مگر اس طرح گُندھے ہوئے تھے

کہ فرق مٹ چکا تھا۔

جیسے بچے ایک ہی لمحے میں روتے بھی ہیں اور ہنستے بھی ہیں۔

بالکل ویسی ہی کیفیت۔

وقت نے ابھی جنم نہیں لیا تھا۔

اور سچ یہ ہے کہ وقت آج بھی

ایک تصور کے سوا کچھ نہیں۔

ازل سے ابد تک کی ساری صدیاں

ایک ایسے لمحے میں قید ہیں

جو اپنی کم مائیگی کے باعث

ماپا بھی نہیں جا سکتا۔

جب پاکیزگی حد سے بڑھ جائے

تو کلام پیدا ہوتا ہے۔

جیسے مریم کے گھر عیسیٰ پیدا ہوئے۔

نطفہ بھی ایک عرصے کے بعد وجود پاتا ہے۔

نطفے میں صرف information ہوتی ہے،

اور information دراصل text ہے۔

اور text… کسی کا کہا گیا کلام بھی ہو سکتا ہے۔

عیسیٰ دراصل وہ کلام تھے

جو مریم کی پاکیزگی کا ظہور بن گئے۔

پانی میں تھرتھراہٹ تھی،

کیونکہ ساری زندگی پانی کے اندر تھی۔

پانی تھرکتا تھا… جیتا تھا۔

اُس نے چاہا

کہ وہ اپنے وجود کو

صرف اپنے وجود تک محدود نہ رکھے۔

وہ چاہتا تھا

کوئی اور ہو

جو اس کے وجود سے خود کو محسوس کرے،

جو اس سے الگ ہو۔

ملائکہ نور سے بنائے گئے۔

ایک ہی نور سے۔

نہ بھوک، نہ پیاس،

نہ شہوت، نہ نافرمانی۔

وہ رب کے نور کا عکس تھے،

مگر ایک کمی کے ساتھ

ان کے پاس اپنی مرضی نہ تھی۔

اسی لیے وہ صرف پیروی کرتے تھے۔

خود کو کسی اور کے اسمِ ضمیر سے بیان کرنا

کتنا مشکل ہوتا ہے…

جو میں ابھی کر رہی ہوں۔

اسی نے اپنے وجود سے وجود لے کر

آدم کو عطا کیا۔

اور جب وجود دیا

تو مرضی بھی دے دی۔

مگر مرضی

بڑی خطرناک چیز ہے۔

مرضی کے ساتھ ہدایت نہ ہو

تو طاقت فتنہ بن جاتی ہے۔

کیونکہ جب سب کچھ کرنے کی قدرت مل جائے

تو بہت کچھ غلط بھی ہو جاتا ہے۔

اور پھر وہی ہوا۔

مرضی غالب آ گئی،

ہدایت بھلا دی گئی۔

یہیں سے مسئلہ پیدا ہوا۔

جاری ہے…

#مقیتہ وسیم

#ازل_سے_ابد

#نور_علی_نور

#مرضی_اور_ہدایت

#قرآنی_تفکر

#روحانی_تحریر

#وجود_کا_سفر

#مقیتہ_وسیم

#دل_میں_اترنے_والی_بات

#فکری_تحریر

Loading