Daily Roshni News

کراچی: مین ہولز اور نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 ہوگئی

پیر کو کراچی میں کھلے مین ہول میں گرنے سے ایک اور بچے کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

 رواں برس کھلے مین ہولز اور نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 ہوگئی ہے جس میں کمسن بچے ، بچیاں اور مرد بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے  کورنگی مہران ٹاؤن میں 8 سال کا بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا، بچے کی شناخت دلبر کے نام سےہوئی جو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے گٹر میں گرگیا تھا، بچے کی لاش اس کے چچا نے گٹر سے باہر نکالی۔

رواں ماہ کے آغاز میں بھی کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔

کراچی کے علاقوں گلشن  اور کورنگی میں گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے دونوں بچے اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے۔

Loading