Daily Roshni News

عمران خان سے ملاقات کیلئےکوئی بھیک نہیں مانگ رہے، سلمان اکرم راجہ کی بیرسٹر گوہر کے بیان کی تردید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے بیان کو  پارٹی مؤقف کے خلاف قرار  دے دیا۔

بیرسٹر گوہر  نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے بھیک مانگنے کی نوبت آچکی ہے اور اس میں دوسروں کے ساتھ اپنوں کا بھی ہاتھ ہے۔

بیرسٹر گوہر کے اس بیان پر رد عمل دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی سطح پر  اس بیان کی تردید کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے جلدبازی میں بات کر دی، ہم کسی حوالے سے بھیک نہیں مانگ رہے، بھیک کا لفظ بالکل غیر مناسب تھا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے کوئی ایسی غلطی نہیِں ہوئی جسے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں نہ کرانے کا جواز  بنایا جا سکے۔

سلمان اکرم راجا بولے  حکومت سے بات تبھی ہو گی جب بانی پی ٹی آئی پر سے ناجائز قدغنیں ہٹا دی جائیں گی۔

Loading