Daily Roshni News

بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان نے پی ایس ایل 11 کیلئے رجسٹریشن کرالی

بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان   نے  پی ایس ایل 11 کے لیے رجسٹریشن کرالی۔

پی ایس ایل 11 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا سلسلہ  جاری ہے۔

غیر ملکی کھلاڑی  پی ایس ایل 11 کے لیے  رجسٹریشن 20 جنوری  تک کرا سکتے ہیں۔

خیال رہےکہ  مستفیض الرحمان کو  انتہا پسند  ہندوؤں کے دباؤ  میں آئی پی ایل 2026 سے ریلیز کر دیا گیا تھا۔

جس کے بعد بنگلا دیش کرکٹ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے میچز بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہوا ہے۔

مستفیض الرحمان سمیت  متعدد بنگلا دیشی کرکٹرز  نے  رجسٹریشن کرائی ہے۔

پی ایس ایل 11 کے لیے تقریباً 10 بنگلا دیشی کرکٹرز  رجسٹریشن کراچکے ہیں۔ ان کرکٹرز میں تسکین احمد، شکیب الحسن،  رِشاد حسین اور تنزیدحسن بھی شامل ہیں۔

Loading