امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا اپنے تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے صرف امریکی سامان خریدے گا۔
امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ امریکی سامان میں زرعی مصنوعات، ادویات، طبی آلات ، بجلی کارخانےاور توانائی کی سہولیات بہتر بنانے کے آلات شامل ہوں گے۔
صدر ٹرمپ نے لکھا کہ وینزویلا نے امریکا کو اپنے اہم ترین تجارتی شراکت دار کے طور پر منتخب کیا جو کہ عقل مندانہ انتخاب کے ساتھ ساتھ وینزویلا اور امریکا دونوں کے عوام کے لیے بہت اچھا ہے۔
ادھر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ وینزویلا اسی صورت میں اپنا تیل بیچ سکےگا اگر یہ امریکی مفادات میں ہو۔
نائب صدر کا کہنا تھا کہ وینزویلا امریکی قومی مفادات کوپورا نہیں کرسکتا تو اسے تیل بیچنے کی اجازت نہیں۔
![]()
