ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک کستوری کی خوشبو سے بھی زیادہ پسندیدہ اور پاکیزہ ہے۔(صحیح بخاری، ۱۸۹۴) انتخاب۔۔۔ علامہ غلام مصطفٰےنقشبندی
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو شخص رمضان کے روزے ایمان اور احتساب ( حصول اجر و ثواب کی نیت ) کے ساتھ رکھے،اس کے اگلے تمام گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں۔اور جو لیلۃ القدر میں ایمان و احتساب کے ساتھ نماز میں کھڑا رہے اس کےبھی اگلے تمام …
ہالینڈ(ڈیلیروشنی نیوز انٹرنیشنل) رسولِ پاک صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا: ’’اپنے بھائی کی مدد کرو چاہے وہ ظالم ہو یا مظلوم۔‘‘ عرض کی گئی: ظالم ہوتے ہوئے اس کی مدد کیسے کی جائے؟ ارشاد فرمایا: ’’اسے(ظلم سے) روکو کہ یہ بھی اس کی مدد ہے۔‘‘ (بخاری، ۴/ ۳۸۹، حدیث:۶۹۵۲)
حضور نبی اکرم صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا: ’’ ظلم وزیادتی اور قطع رحمی کے علاوہ کوئی گناہ ایسا نہیں جس کے مرتکب کو اللہ پاک آخرت میں سزا دینے کے ساتھ ساتھ دنیا میں بھی سزا دینے میں جلدی فرماتا ہو ۔‘‘ (ترمذی، باب ۵۷، ۴/ ۲۲۹، حدیث:۲۵۱۹)
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) اللہ پاک کے آخری نبی ﷺنے ارشاد فرمایا: ’’اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے! تم اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہوسکتے جب تک مومن نہ ہو جاؤ اور اس وقت تک( کامل) مومن نہيں ہو سکتے جب تک آپس میں محبت نہ کرو، کیامیں …
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو زانٹرنیشنل) حضرت سیِّدُنا جریربن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضورنبی پاک صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو ارشاد فرماتے سنا: ’’جس قوم میں گناہ ہوتے ہوں اور وہاں ایسے لوگ موجودہوں جو انہیں بدلنے پر قادر ہوں اورپھربھی نہ بدلیں تواُن کی موت سے پہلے اللہ پاک …
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو ز انٹرنیشنل) حضرت سیِّدُنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہےکہ اللہ پاک کے آخری نبی، محمد عربی صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا: ’’اس ذات کی قسم!جس کے قبضَۂ قدرت میں میری جان ہے! تم ضرورنیکی کی دعوت دیتے اوربرائی سے منع کرتے رہنا (اگرتم نے ایسا …
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) حضرت سیِّدَتُنا درہ بنت ابی لہب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: حضور نبی اکرم صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم ایک مرتبہ منبر اقدس پر جلوہ فرما تھے کہ ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یارسولَ اللہ صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم ! لوگوں میں سے سب سے اچھا …
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جمعہ کا دن تمہارے بہترین دنوں میں سے ہے، لہٰذا اس دن میرے اوپر کثرت سے درود ( صلاۃ ) بھیجا کرو، اس لیے کہ تمہارے درود مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں ۔ (سنن ابوداؤد ،۱۵۳۱)