گول گول موتیوں جیسے یہ کالے انگور دکھنے میں جتنے خوبصورت لگتے ہیں ان کا ذائقہ بھی اتنا ہی مزہ دیتا ہے۔
قدرت نے ان انگوروں میں بےشمار فوائد چھپا رکھے ہیں جن سے شاید سب لوگ واقف نہیں ہیں۔
کالے انگور گرمیوں سے لے کر خزاں کے موسم تک دستیاب ہوتے ہیں جن کے ذائقے اور فائدوں سے لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔
اینٹی آکسیڈینٹ کی بھرمار
کالے انگوروں میں اینٹی آکسیڈینٹ کی بھرمار ہوتی ہے جو جسم کے خلیوں کو ٹوٹنے سے بچاتی ہیں، جلد کی خوبصورتی بڑھانے میں یہ اینٹی آکسیڈینٹ اپنا کردار اداکرتے ہیں۔
دل کو صحت مند بنائے
کالے انگور آپ کے دل کو بھی صحت مند بناتے ہیں، یہ دل کی شریانوں میں چکنائی جمنے سے پچاتے ہیں جس سے دل کو کام کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں آتی اور دل صحت مند رہتا ہے۔
منرل سے پھرپور
کالے انگوروں کو قدرت نے منرل سے پھرپور رکھا ہے جو کمزور ہوتی ہڈیوں کیلئے بہترین ہے۔
دماغی صحت کیلئے بہترین
کالے انگور دماغی صحت کا بھی خیال رکھتے ہیں ان کے استعمال سے ذہنی دباؤ کم ہو جاتا ہے اور موڈ بھی خوشگوار ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ کالے انگور آنکھوں کی روشنی کو بھی تیز کرتے ہیں۔
شوگر کو کنٹرول کرے
کیا آپ کو معلوم میں ذائقے میں میٹھے کالے انگور ذیابیطس کے مرض کو بھی کنٹرول کرتے ہیں۔
اگر کالے انگوروں کا استعمال ایک مناسب حد تک کیا جائے تو یہ جسم میں انسولین کی سطح کو بڑھاتے ہیں جس سے شوگر کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔