Daily Roshni News

مشروم کی کافی کیوں پینی چاہیے؟

دنیا بھر میں لوگ کافی پینا پسند کرتے ہیں جو  کہ مختلف فلیورز میں دستیاب ہوتی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی مشروم کافی پی ہے؟

اگر آپ کا جواب نہ ہے تو آپ بھی ایک بار مشروم کافی کو آزمائیں کیونکہ مشروم کافی پینے سے آپ بےشمار فوائد سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

مشروم کافی بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

اپنی پسندیدہ کافی کو لے کر  گرم پانی میں شامل کریں  اب اس میں  مشروم پاؤڈر ڈال کر  اچھی طرح مکس کریں اس کے بعد حسب ذائقہ چینی شامل کریں اور دودھ ڈال دیں۔

 آئیے اب جانتے ہیں کہ مشروم کافی کا استعمال کیوں کرنا چاہیے؟

 اڈاپٹوجینک خصوصیات

مشروم کافی بنانے کیلئے ریشی اور چاگا نامی مشروم کا استعمال کیا جاتا ہے جو   کہ اڈاپٹوجینک خصوصیات کے حامل ہوتی ہے یعنی یہ آپ کے جسم کے تناؤ کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے اور جسمانی صحت کیلئے بھی خاصی مفید ہے۔

جسم کو فعال بنائے

مشروم  کافی کے استعمال سے ذہنی صحت، کام میں لگن کے ساتھ ساتھ جسم کو فعال بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

مدافعتی نظام بہتر بنائے

مشروم کافی آپ کے مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں بھی کارگر ثابت ہوتی ہے جس سے انسان بہت سی بیماریوں سے بچ سکتا ہے۔

اینٹی آکسیڈینٹ

 مشروم میں اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات پائی جاتی ہے جو جسم کو نقصان پہنچانے والے خلیوں سے بچاتی ہے، اس کے ساتھ ہی یہ مہلک بیماریوں سے بچاؤ میں بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

Loading