Daily Roshni News

مون سون سیزن میں سرکی خشکی سے بچنے کے طریقے

کیا آپ کو بھی مون سون میں سر کی خشکی بڑھ جانے کا مسئلہ ہے؟ اکثر کئی لوگوں کو  ہم نے مون سون کے سیزن میں سر میں خشکی کی شکایت کرتے بھی دیکھا ہے اس کی وجہ نمی کے تناسب کا بڑھنا ہے۔

اسی حوالے سے آج ہم آپ کو چند آسان طریقے بتاتے ہیں جن کو آزمانے سے آپ ان  مسائل سے بچ سکتے ہیں۔

سر کو صاف رکھیں:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سر کی جلد کو روزانہ  اپنے پسند کے شیمپو سے دھوئیں تاکہ سر میں جمع ہونے والی گندگی اور اضافی تیل سے بچا جاسکے کیوں آلودگی ہی سر میں خشکی کی وجہ بنتی ہے۔

تاہم شیمپو استعمال کرتے ہوئے یہ خیال بھی ضرور رکھیں کہ تیز کیمیکل والے شیمپو کا استعمال نہ کیا جائے کیوں کہ اس سے آپ بالوں کے دیگر مسائل سے بھی دوچار ہوسکتے ہیں۔

اینٹی ڈینڈرف شیمپو کا استعمال:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایسے شیمپو کا انتخاب کیا جائے جو سر کی خشکی سے نجات میں مفید ہو، کیونکہ اس میں پائے جانے والے زنک پائیریتھیون، کول تار، سلینیئم، سلفائیڈ جیسے اجزا خشکی دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

سر کی مالش:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

شیمپو سے پہلے اپنی انگلیوں سے سر کی مالش کریں  اس سے سر میں خون کی روانگی بہتر ہوتی ہے ساتھ ہی سر میں جمی خشکی اور سکری بھی جلد سے نکل کر بالوں پر آجاتی ہے یوں بال دھوتے وقت بہتر طریقے سے بالوں کی صفائی ہوتی ہے۔

گرم پانی کے استعمال سے پرہیز:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ماہرین گرم پانی سے بالوں کو دھونے سے منع کرتے ہیں کیونکہ یہ بالوں سے نمی کو ختم کرکے خشکی اور سکری کی وجہ بنتا ہے۔ 

ذہنی تناؤ:

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ذہنی تناؤ کو بھی خشکی کی وجہ مانا جاتا ہے اسی لیے ماہرین ذہنی تناؤ سے دوری اختیار کرنے کا کہتے ہیں اور اس کے آسان طریقوں میں مراقبہ، سانس کی ورزش سمیت خود کو صحت مند چیزوں میں مشغول رکھنا ہے۔

کھانے پینے کا خیال رکھیں :

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وٹامنز اور منرلز سے بھرپور کھانے بھی آپ کی جلد کو بہتر کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں،جن میں پھل، سبزیاں گوشت اور دالیں شامل ہے۔

تاہم سر میں انڈا اور دہی لگانے کے ساتھ باقاعدگی سے تیل کی مالش کرنے سے بھی سر کی خشکی اور سکری کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

Loading