Daily Roshni News

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے چوہدری پرویز لوہسر کی خصوصی ملاقات۔۔۔

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے

چوہدری پرویز لوہسر کی خصوصی ملاقات

بلجیئم(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ پریس ریلیز) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی پیرس آمد کے موقع پر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے وزیراعظم پاکستان کی یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیرلیین سے ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوۓ گلوبل فنانسنگ پیکٹ سمٹ میں پاکستان کی شرکت کو سنگ میل قرار دیا۔ انھوں نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔ انھوں نے جی ایس پی پلس کی اہمیت اور فوائد پر روشنی ڈالتے ہوۓ اسے پاکستان کی بزنس مین کمیونٹی اور ملکی معشیت کےلیے ناگزیر قرار دیا۔ انھوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان کےلیے کاوشوں کو ملک وقوم کا اثاثہ قرار دیا۔انھوں نے قدرتی آفات سے متاثرہ پاکستانی افراد کےلیے یورپی کمیشن کے صدر کی 2022 کے سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور یورپی یونین کی طرف سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے جی ایس پی پلس سمیت یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان جاری تعاون کو پاکستان کی ترقی اور کامیابی قرار دیا۔وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کی پاکستان کے لیے کاوشوں اور کوششوں پر چوہدری پرویز اقبال لوہسر کو مبارکباد دیتے ہوۓ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ آپ جیسے محب وطن پاکستانی پوری قوم کےلیے باعث فخر ہیں۔ چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے وزیراعظم پاکستان کو بلجیئم کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی جسے انھوں نے قبول کرتے ہوۓ آئندہ آنے کی نوید سنائی۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ فرانس سے پاک فرانس تعلقات کو تقویت ملی ہے۔ چوہدری پرویز لوہسر نے یونان میں پیش آنے والے کشتی کے دلخراش واقع میں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کی میتوں کی وطن واپسی کےلیے انتظامات کی جانب توجہ مبذول فرمائی۔ یاد رہے ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کی وزیراعظم پاکستان کے ساتھ ملاقات سے اوورسیز پاکستانیوں کے حوصلے بلند ہوۓ ہیں۔

Loading