Daily Roshni News

گرمیوں میں لسی پینے کے فوائد جانیے

دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں ریکارڈ توڑ اضافہ ہوا ہے جس کے سبب پاکستان سمیت دیگر ممالک اس وقت ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔

ایسے میں دہی سے بنی ٹھنڈی تاثیر والی لسی ہیٹ ویو سے مقابلہ کرنے کیلئے بہترین مشروب ہے جس کے صحت پر بے شمار فوائد ہیں۔

پانی کی کمی کو دور کرے

کوئی نمکین تو کوئی میٹھی لسی پینے کا شوق رکھتا ہے، گرمیوں میں لسی آپ کے جسم کو پانی کی کمی سے بچاتی ہے اور یوں آپ لو لگنے سے بچ سکتے ہیں۔

ٹھنڈک کا احساس

لسی گرمی کے موسم میں ٹھنڈک اور تازگی کا احساس دیتی ہے جسے پینے سے فوری گرمی دور بھاگ جاتی ہے جب کہ گرمی سے ہونے والی تھکن اور بےچینی بھی دور ہوجاتی ہے۔

نظام ہاضمہ کو درست بنائے

دہی میں ایسے بیکٹریا موجود ہوتے ہیں جو ہمارے معدے اور نظام ہاضمہ کو درست رکھتے ہیں، اس کے ساتھ ہی یہ بیکٹریا قبض اور پیٹ کی خرابی سے بھی بچاتے ہیں۔

غذائی اجزاء سے بھرپور

دہی کئی ضروری غذائی اجزاء کا ایک اچھا ذریعہ ہے جس میں وٹامن بی 12، پروٹین اور کیلشیئم کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے جو ہمارے قوت مدافعت کو بھی مضبوط بناتی ہے۔ 

Loading