Daily Roshni News

ایک سید زادی کا دل کو ہلا دینے والا واقعہ

ایک سید زادی کا دل کو ہلا دینے والا واقعہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )عراق میں ایک شریف خاندان تھا، جس میں ایک سید زادی اور اس کے بچے رہتے تھے۔ اس کے خاوند کا انتقال ہو چکا تھا۔ سید زادی اپنے بچوں کے ساتھ روزی اور پناہ کی تلاش میں عراق سے ثمرقند آگئی۔

ثمرقند پہنچ کر اس نے شہر کے لوگوں سے دریافت کیا کہ یہاں کون سب سے زیادہ سخی اور مہربان ہے جو انہیں پناہ دے سکے۔ لوگوں نے بتایا کہ شہر میں دو ہی سخی ہیں: ایک مسلمان حاکم وقت اور دوسرا پادری (کچھ جگہ مجوسی بھی لکھا ہے جو آگ کی عبادت کرتا ہے)۔

سید زادی نے سوچا کہ پادری مسلمان نہیں، اس لیے وہ پناہ نہیں دے گا۔ تو وہ بچوں کے ساتھ مسلمان حاکم کے پاس گئی اور عرض کی:

“میں آل رسول ﷺ سے ہوں، میرے خاوند کا انتقال ہو گیا ہے، میں بے بس ہوں، مجھے پناہ چاہیے۔”

حاکم نے جواب دیا: “تمہارے پاس کوئی ثبوت ہے کہ تم آل رسول ہو؟ آج کل ہر کوئی کہتا ہے کہ میں سید ہوں۔”

سید زادی کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں تھا۔ حاکم نے کہا: “میرے پاس غیر کے لیے کوئی پناہ نہیں۔”

جواب ملنے پر سید زادی پادری کے دروازے پر گئی۔ پادری نے اپنی بیوی کو آواز دی اور سید زادی اور بچوں کو عزت سے گھر لے آیا، کھانا کھلایا اور رہنے کی جگہ دی۔

آدھی رات کو حاکم وقت خواب میں نبی کریم ﷺ کو ایک سونے کے محل کے سامنے دیکھا۔ حاکم نے پوچھا: “یا رسول اللہ ﷺ، یہ کس کا محل ہے؟”

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: “یہ ایک ایمان والے کا گھر ہے۔”

حاکم بولا: “میں بھی ایمان والا ہوں۔”

رسول ﷺ نے فرمایا: “تیرے پاس ایمان کا کوئی ثبوت ہے تو دکھا دے۔”

حاکم کانپ گیا اور رسول ﷺ نے فرمایا: “میری بیٹی تیرے پاس آئی، تم نے اسے پناہ نہیں دی، دور ہو میری نظروں سے!”

حاکم جب بیدار ہوا تو بہت پچھتایا۔ جلدی سے ننگے سر اور پاؤں پادری کے گھر آدھی رات کو دستک دی اور عرض کیا: “وہ مہمان مجھے دے دو، میں تمہیں 300 دینار دوں گا!”

پادری نے جواب دیا: “ساری دنیا کی دولت بھی دے دو تب بھی نہیں۔ وہی خواب میں آیا جو تم نے دیکھا۔”

رسول اللہ ﷺ نے پادری سے فرمایا: “تم نے میری بیٹی کو پناہ دی اور کھانا کھلایا، آج اللہ نے تمہیں اور تمہارے خاندان کو بخش دیا، میرا سارا خاندان جنتی ہے۔”

پادری نے حاکم وقت سے کہا: “جا، چلا جا، دیکھے ہوئے اور اندیکھے میں بہت فرق ہوتا ہے، میں نے بند آنکھوں کا سودا کیا۔”

حوالہ: خطبات محرم، مفتی جلال الدین امجدی رحمۃ اللہ علیہ، چشتی

دوستو، ایک آخری بات: اگر کبھی کوئی ویڈیو، قول، واقعہ یا تحریر اچھی لگے تو مطالعہ کے بعد اسے دوستوں کے ساتھ بھی شئیر کریں۔ یہ آپ کے صرف ایک لمحے کا کام ہے، مگر اس ایک لمحے کی کوشش سے ہزاروں کے لیے سبق آموز ثابت ہو سکتا ہے۔

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگے تو مجھے فالو ضرور کریں۔ ❤️

Loading