Daily Roshni News

برطانیہ کا آئندہ مالی سال پاکستان کی مالی امداد تین گنا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: برطانیہ نے آئندہ مالی سال 2024-25 سے پاکستان کی مالی امداد کو موجودہ 41.5 ملین پاؤنڈز سے بڑھا کر سالانہ بنیادوں پر تقریباً 133 ملین پاؤنڈز کرتے ہوئے تین گنا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

دی نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں برطانیہ کی امدادی شاخ جسے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (ایف سی ڈ ی او) کہا جاتا ہے پاکستان کی سربراہ جو موئیر نے کہا کہ عارضی طور پر بڑھی ہوئی امداد کا بڑا حصہ مختلف شعبوں میں استعمال کیا جائے گا لیکن آفیشل ڈویلپمنٹ اسسٹنس زیادہ تر پاکستان کی موسمیاتی تخفیف کی ضروریات پر خرچ کیا جائے گا۔ 

ایف سی ڈی او کی سربراہ جو موئیر نے ڈپلومیٹک انکلیو میں یو کے ہائی کمیشن میں ایک گھنٹے طویل انٹرویو میں کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت ایک نئی ڈیل پر اتفاق کیا ہے جس سے اسلام آباد کو پروگرام کی مدت کے دوران قرضوں کی پائیداری حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

Loading