Daily Roshni News

حسن کارکردگی کے اعتراف میں شیلڈ ملنے کے سلسلے میں بذریعہ ٹیلی فون سوشل میڈیا اور بالمشافہ مبارکباد۔

حسن کارکردگی کے اعتراف میں شیلڈ ملنے کے سلسلے میں

 بذریعہ ٹیلی فون، سوشل میڈیا اور بالمشافہ مبارکباد

 دینے والے خواتین و حضرات کا صمیم  قلب سے شکریہ

ادا کرتا ہوں ۔ جاوید عظیمی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی ) گزشتہ دنوں رمضان المبارک 2026 کی ستائیس ویں شب  کی بابرکت ساعتوں میں جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کی انتظامیہ بلخصوص خادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمن ٰکلیامی کی جانب سے سنیئر   صحافی  اورڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے چیف ایڈیٹر محمد جاوید عظیمی کی صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حسن کارکردگی کی شیلڈ پیش کی  گئی۔ اس سلسلے میں قارئین  کرام روشنی نیوز ، فرینڈز آف روشتی فورم نیدرلینڈز، بزم ادب نیدر لینڈ ز جبکہ بذریعہ ٹیلی فون، سو شل میڈیااور بالمشافہ  ملاقاتوں میں خواتین و حضرات اور دوست احباب نے مبارکبادیں پیش کیں ۔جاوید عظیمی نے ان معززین کا مبارکبادیں، نیک تمناؤں اور پر خلوص دعائیہ کلمات ادا کرنے پر صمیم قلب شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے کہا کہ  اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے توسط سے پاکستانی کمیونٹی ہالینڈ اور دیگر ممالک میں مقیم  پاکستانیوں کی تقریبات   کی کوریج اور وطن عزیز پاکستان  کے سوفٹ امیج کو اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Loading