سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے دورے کی شدید مذمت کی ہے۔
عرب میڈیا کےمطابق اس سلسلے میں سعودی وزارت خارجہ نے سخت مذمتی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل کی جانب سے یہ عمل تمام بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جب کہ اس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ وزارت اسرائیل کی قابض فورسز کو اس عمل اور ان خلاف ورزیوں کے تسلسل کا ذمہ دار سمجھتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر نے اتوار کے روز مسجد اقصیٰ کے احاطے کا دورہ کیا تھا۔