یرس کے ایک پارک میں ایک نوجوان جوڑا ایک گھنے کنج میں بیٹھا راز ونیاز کی باتیں کر رہا تھا۔ ایک ہندوستانی سیاح نے لطف کی خاطر چھپ کر ان کی باتیں سننے اور انکی حرکتوں کا جائز ہ لینے کی ٹھانی۔ لڑکا کہہ رہا تھا۔ بس صرف ایک اور لڑکی نے پھر نفی میں سر ہلا دیا۔
ادھر ہندوستانی سیاح کا اشتیاق برابر بڑھ رہا تھا۔ اسے ایسی بات کی توقع تھی۔ جو اس ماحول میں ممکن ہو سکتی تھی لیکن جب لڑکی نے لڑکے کے مسلسل اصرار پروضاحتی جواب دیا۔ توہندوستانی سیاح بجھ کر رہ گیا۔ جواب یہ تھا۔ عجیب خود غرض آدمی ہو صرف ۔ ایک سگریٹ ہی تو باقی رہ گیا ہے۔ میں گھر جا کر رات کے کھانے کے بعد کیا پیوں گی۔