Daily Roshni News

معروف مذہبی شخصیت حافظ بلال اسلم نے نو منتخب کو نسلر عدیل محمود کے اعزاز میں پر تکلف ضیافت کا انتظام و انصرام کیا ۔۔

دی ہیگ کی معروف مذہبی شخصیت حافظ بلال اسلم نے
اپنی رہائش گاہ پر نو منتخب کو نسلر عدیل محمود کے اعزاز
میں پر تکلف ضیافت کا انتظام و انصرام کیا ۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز اند نیشنل۔۔۔ جاوید عظیمی ) ہالینڈ بھر میں 18 مارچ
2026 کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ہالینڈ کی مختلف سیاسی جماعتوں نے بھر پور حصہ لیا۔سیاسی جماعت DENK کے بلدیاتی امیدوار عدیل محمود نے پاکستانی کمیونٹی کا اعتماد اور حمایت حاصل کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2283 ووٹ لےکر کامیابی حاصل کی اور کو نسلر منتخب ہو گئے ۔ اس خوشی میں دی ہیگ کی معروف مذہبی شخصیت حافظ بلال اسلم چشتی نے اپنی رہائش گاہ پر عدیل محمود اور ان کی فیملی کے اعزاز میں پر تکلف ضیافت کا انتظام و انصرام کیا ۔ اس موقعہ پر مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا جبکہ نو منتخب کونسلر کو حافظ بلال اسلم نے واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے پر صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔ اس موقعہ پر عدیل محمود کے والد چوہدری خالد محمود اور دیگر رشتہ دار بھی موجود تھے۔ قبل ازیں فرینڈز آف روشنی فورم کے چمکتے ستارے اور سماجی شخصیت چوہدری اکرام الحق اور حافظ بلال اسلم نے مہمانوں کی آمد پر شاندار استقبال بھی کیا۔

Loading