Daily Roshni News

معزز مہمان چوہدری اختر (یو ایس اے) کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام کیا۔

ہالینڈ، معزز مہمان چوہدری اختر (یو ایس اے) کے اعزاز میں

 چوہدری عمران نے اپنی رہائش گاہ پر ہائی ٹی کا اہتمام کیا ۔

فرینڈز روشنی فورم کے ممبران بھی مدعوتھے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ نمائندہ خصوصی ) بروز سوموارد چار اگست 2025 کو معروف تاجر چوہدری عمران چھیر نے امریکہ سے  ہالینڈ تشریف لائے ہوئے معزز مہمان چوہدری اختر کے اعزاز میں ہائی ٹی کا  اپنی رہائش گاہ پر اہتمام کیا ، فرینڈز روشنی فورم کی ٹیم کے ممبران کو بھی مدعو کیا گیا ۔ تمام موجود دوستوں نے مختلف موضوعات پر مہمان سے تبادلہ خیال کیا ۔ گفتگو کا مرکزی نقطہ پاکستان کا سوفٹ امیج اور پاکستان سے قلبی وابستگی تھا۔ مہمان نے بتایا کہ ہالینڈ میں میرے میزبان اول چوہدری اکرام الحق  جو رشتے  میں میرے عزیز بھی ہیں انھوں نے ہر لمحہ مجھے محبتوں سے نوازا اورآپ  سب بھی محبتوں سے معمور ہیں ۔ آپ سب سے مل کر بہت خوشی ہوئی، اللہ تعالیٰ آپ سب کو صحت و سلامتی والی زندگی اور خوشیوں سے مالا مال فرمائیں ۔آمین ثمہ آمین ۔ آخر میں میزبان چوہدری عمران علی چھپر نے معزز مہمان  اور فرینڈز آف روشنی فورم کے ساتھیوں  جاوید عظیمی ، میاں عاصم محمود، میاں عمران، چوہدری بنارس ، جاوید بٹ پیارا ، محمد اکمل اور علی اعجاز کا دعوت قبول کرنے اور وقت دینے پر صمیم  قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔

Loading