Daily Roshni News

میاں  عمر ان نے اپنی نئی رہائش گاہ پر فرینڈز آف روشنی فورم کے معزز اراکین کے اعزاز میں پُر تکلف ضیافت کا انتظام۔

دی ہیگ، روشنی نیوز کے خصوصی مندوب میاں  عمر ان نے اپنی نئی رہائش گاہ پر

 فرینڈز آف روشنی فورم کے معزز اراکین کے اعزاز میں پُر تکلف

وی آئی پی ضیافت کا انتظام و انصرام کیا ۔۔۔ !!۔

ہالینڈ (ڈیلی  روشنی نیوز انٹرنیشنل – رپورٹ — نمائندہ خصوصی — عکاسی ۔۔۔ چاند ملک) گزشتہ دنوں بروز ہفتہ 27 جون 2026 ، آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے خصوصی مندوب برائے سوشل میڈیا میاں عمران نے نیا گھر خریدنے کی خوشی میں فرینڈز آف روشنی فورم نیدرلینڈز کے معزز اراکین کے اعزاز میں وی آئی پی ضیافت کا انتظام و انصرام کیا۔ ضیافت سے قبل اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرنے کے لئے خصوصی محفل منعقد کی گئی جس کا آغاز تلاوت قرآن چوہدری اکرام الحق نے اپنے مخصوص انداز میں کیا ۔

جبکہ جاوید عظیمی نے بارگاہ رسالت مآبﷺ میں ہدیہ نعت پیش کیا انھوں نے حقوق اللہ اور حقوق العباد پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں حقوق میں توازن  رکھنے  کے لئے ایمان افروز واقعہ بھی بیان کیااور ذکر جہر بھی کروایا ۔ چوہدری محمد اصغر نے خصوصی اجتماعی دعا میں شرکائے محفل بالخصوص  میزبان میاں عمران کے  گھر میں خیر و برکت  اہل خانہ کی صحت و تندرستی اور  طویل زندگی  کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کیں ۔ بعد ازاں میزبان میاں عمران نے  اپنے صاحبزادے عبدالھادی کے ہمر اہ مہمانوں کی تواضح انواع و اقسام کے گرما گرم پاکستانی کھانوں سے کی۔ معزز مہمانوں نے لذت کام و دہن کے سلسلے میں کھانوں سے خوب انجوائے کیا۔ – گرما گرم چائے کے ساتھ پیٹھے کا حلوہ ، مٹھائی اور لب شیریں بھی پیش کیا گیا جبکہ اس کے فوراً بعد معزز مہمانوں کی خدمت میں میٹھے اور  رسیلے پاکستانی آم بھی پیش کئے گئے ۔ ضیافت کے دوران خصوصی مشروب جو پودینہ، لیمو،  کالا نمک اور سیون اپ ملاکر تیار کیا گیا تھا مسلسل چلتا رہا جس کو مہمانوں نے بہت پسند کیا فرینڈز آف روشنی فورم کی ٹیم کے معزز اراکین محمد جاوید عظیمی، میاں عاصم محمود ، چوہدری محمد الیاس، چوہدری محمد اقبال ،  چوہدری اکرام الحق ،چوہدری حاجی نواز،چوہدری اسرار احمد، جاوید بٹ پیارا ، چوہدری بنارس علی، میاں آفتاب، چاند ملک اور راجہ سجاد حیدر نے پھولوں کے گلدستے پیش کر کے میاں عمران کو نئے گھر کی مبارکباد دیتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔اس خصوصی ضیافت میں کمیونٹی کی دیگر شخصیات میں چوہدری ذاکر حسین ، شوکت حسین ، اور سید شیر از اکرام  بھی شریک ہوئے اور مبارکبادیں پیش کیں۔

ضیافت کے اختتام پر میزبان میاں عمران نے گھر کے دروازے پر کھڑے ہو کر تمام معزز مہمانوں کو صمیم قلب سے شکر ادا کرتے ہوئے  رخصت کیا۔ اس موقعہ پر ویڈیو فلم بھی بنائی گئی اسطرح یہ یادگار خوشیوں بھری تقریب  شرکا کے ذہنوں پر اپنی یادوں کے انمٹ نقوش ثبت کر کے اپنے اختتام کو پہنچی۔

Loading