Daily Roshni News

نعت شریف۔۔۔شاعر۔۔۔ناصر نظامی۔۔۔ہالینڈ

نعت شریف

شاعر۔۔۔ناصر نظامی۔۔۔ہالینڈ

مجھ پہ رحمت کی نظر کیجئے، میرے آقا

دور کر دو میری قسمت کے اندھیرے، آقا

وحشتوں کی گھٹائیں چھائیں ہیں

اشک ریزی کی رتیں آئیں۔ ہیں

میرے جیون میں بھی اب کر دو سویرے، آقا

کہکشاؤں نے نور پایا۔ ہے

چاند سورج بھی جگمگایا ہے

چوم کر آپ کے ہی گیسو گھنیرے، آقا

سفر کرتا رہوں مدینے۔  کا

لطف لیتا رہوں میں جینے کا

تیری گلیوں کے لگاتا رہوں پھیرے، آقا

ناصر نظامی

Loading