پاک میڈیا جرنلسٹس فورم انٹرنیشنل سے لاتعلقی کا اعلان
مشترکہ اعلامیہ جاری
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )آسٹریا، اٹلی اور سوئٹزرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی برادری محمد عامر صدیق، ریاض بلوچ، تنویر ارشاد اور عمران مزمل نے مشترکہ طور پر اعلان کیا ہے کہ ان کا “پاک میڈیا جرنلسٹس فورم انٹرنیشنل” نامی کسی بھی تنظیم یا فورم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فورم یا اس سے وابستہ کسی پلیٹ فارم پر ان کے نام، تصاویر یا شناخت کو بغیر اجازت استعمال کرنا سراسر غلط، گمراہ کن اور غیر قانونی عمل تصور کیا جائے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اگر مستقبل میں کسی بھی سطح پر ان کے نام کو اس فورم یا اس کی سرگرمیوں کے ساتھ منسلک کیا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اعلامیہ جاری کرنے والوں میں:
محمد عامر صدیق — آسٹریا
ریاض بلوچ — آسٹریا
تنویر ارشاد — اٹلی
عمران مزمل — سوئٹزرلینڈ
شامل ہیں، جنہوں نے واضح کیا کہ وہ آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت، شفافیت اور عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور کسی بھی غیر مصدقہ نمائندگی کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔
![]()




