ایک چالاک لڑکی نے امیر لیکن بے وقوف لڑکے کو اپنے دام الفت میں پھانسنے کے لئے اسے باغ میں بلایا۔ لڑکا بڑا شرمیلا تھا۔ اس نے ڈرتے ڈرتے لڑکی کا حال دریافت کیا پھر پانچ منٹ تک دونوں خاموش رہے۔لڑکے نے پھر ہمت کی اور اس کی ماں کا حال پوچھا۔ اس کے بعد پھر خاموشی چھا گئی تو لڑکی جھنجھلا کر بولی۔ ”تمہیں شاید معلوم نہیں کہ میرے گھر میں دو عدد ماموں ، ایک خالہ ، تین پھوپھیاں، نانا، نانی اور دادا دادی بھی رہتے ہیں۔ “