Daily Roshni News

کسوہ فیکٹری نے نیا غلاف کعبہ تیار کرلیا

سعودی عر ب  میں غلاف کعبہ تیار کرنے والی کسوہ فیکٹری نے  نیا غلاف کعبہ تیار کرلیا۔

   عرب میڈیا  کے مطابق رواں برس  غلاف کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیاجائے گا جب کہ اس سے قبل غلاف کعبہ ہر سال 9 ذی الحجہ کو تبدیل کیاجاتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق کسوہ فیکٹری مسجد الحرام سے 10 منٹ کے فاصلے پر قائم ہے۔

حج سیزن  اور  غلاف کعبہ کو اونچا کیے جانے کی روایت 

حج سیزن کی روایت کو پیش نظر رکھتے ہوئےخانہ کعبہ کے غلاف کو 3 میٹر اونچا کردیا گیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق احتیاطی تدابیر کو پیش نظر رکھتے ہوئے حج سیزن کے آغاز میں  غلاف کعبہ کو 3 میٹر اونچا کردیا گیا ہے جبکہ خانہ کعبہ کے نچلے حصے کو 2 میٹر سفید کپڑے سے چاروں اطراف سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

مشہور شخصیات  غلاف کعبہ کی تیاریوں کی سعادت  حاصل کرچکی ہیں

غلاف کعبہ کی تیاری میں متعدد مشہور شخصیات حصہ لے چکی ہیں  جن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیں جب  کہ متعددسیاسی شخصیات  بھی کسوہ کی تیاری کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔

Loading