Daily Roshni News

کیا انار کھانے سے کینسر کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے؟

انار جتنا خوش شکل اور خوش ذائقہ ہوتا ہے اتنا ہی فائدے سے بھرپور  ہے۔

انار کا ہر دانا ہی بے شمار فوائد اپنے اندر سمائے ہوئے ہےجس کے روزانہ استعمال سے آپ اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

انار آپ کی قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دل کو طاقت فراہم کرتا ہے، یہ  نظام ہاضمہ کو درست بناتا ہے اور کینسر کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔

انار میں اینٹی آکسیڈینٹ کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو آپ کے خلیوں کو آزاد ریڈیکلز کے نقصان سے بچاتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ پھل تقریباً ہر فرد میں پائے جانے والے عام مسئلے یعنی بلڈپریشر کی پریشانی سے بھی بچاتا ہے اور یہ سینے کی تکلیف میں بھی راحت دیتا ہے۔

انار کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ پھل آپ کی دماغی صحت کا بھی خیال رکھتا ہے، الزائمر اور پارکنسن جیسی دماغی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔

Loading