Daily Roshni News

منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا میں ختم قرآن کریم کی بابرکت محفل منعقد ہوئی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا میں ختم قرآن کریم کی بابرکت محفل منعقد ہوئی۔

 آسٹریا(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔رپورٹ ۔۔۔محمد عامر صدیق) انتیسویں روزے لیلتہ القدر کو  منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا میں قرآنِ پاک کے ختم کی بابرکت محفل منعقد ہوئی۔ اس موقع پر خوبصورت تلاوتِ قرآن، اجتماعی دعا اور خصوصاً لیلۃ القدر کی بابرکت رات کے حوالے سے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

امام حافظ ثیاب ادریس نے نمازِ تراویح میں قرآنِ پاک مکمل کیا، اس موقع پر بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی اور یہ روح پرور محفل ایمان کو تازہ کر گئی۔

اللہ تعالیٰ اس خوبصورت محفل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اسے ہمارے لیے ذریعۂ ہدایت اور برکت بنائے، اور ہم سب کو قرآنِ پاک سے جُڑے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اس موقع پر خصوصی دعا امت مسلمہ،ملک پاکستان اور حاضرین محفل کے لیے کی گئی۔ دعا کے بعد حاضرین محفل میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔اور صلوۃ التسبیح بھی ادا کی گئی۔

Loading