Daily Roshni News

صندل کا درخت۔۔۔انتخاب ۔۔۔۔۔  محمد جاوید عظیمی

صندل کا درخت

انتخاب ۔۔۔۔۔  محمد جاوید عظیمی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ صندل کا درخت۔۔۔انتخاب ۔۔۔۔۔  محمد جاوید عظیمی )صندل کے درخت کی خوبی ہے کہ یہ خود کی درویشی کو یوں چھپاتا ہے کہ رفتہ رفتہ ہولے ہولے اپنی خوشبو کو ارد گرد کے 100 درختوں میں منتقل کردیتا ہے

یہی وجہ ہے کہ صندل کے درخت کو پہچاننا قدرے مشکل ہوتا ہے کیونکہ اس نے اپنی پہچان چھپائی ہوتی ہے اور یہی اس کی ادا ہے

اللّٰہ والے بھی اسی طرح ہوا کرتے ہیں خود کو چھپانے والے اپنی خوشبو ارد گرد والوں میں منتقل کرکے جتاتے نہیں بلکہ کہتے ہیں دیکھو یہ تمہاری اپنی خوشبو پھوٹ رہی ہے اس کی حفاظت کرو

یہ بھی حقیقت ہے کہ صندل کے اصل درخت اور سچے اللّٰہ والے شاذونادر ہی ملتے ہیں اور اگر مل جائیں تو اپنا سب کچھ طالب صادق میں انڈیل دیتے ہ

یقین جانیے ان اولیاء کی حیات کے مطالعے سے ہی میری روح مجھے معیار ایمان کی خوشبو سے معطر محسوس ہونے لگتی ہے

سوچتا ہوں جن کو حقیقت میں سچا اللّٰہ والا مل جائے تو پھر اللّٰہ ان سے صرف ایک پردے کی دوری میں ہوتا ہے

کہیں یہ اللّٰہ والے ہی مومن کی وہ شہ رگ تو نہیں جس کے اللّٰہ قریب رہتا ہے

بار بار کوشش کرکے اللّٰہ کو تصور میں لائے اللّٰہ کو محسوس کریں یاد رکھیے گا اللّٰہ کے عاشقوں کو دنیا کے تخت و تاج سمیت سارے عہدے اللّٰہ سے دوری کا سبب لگتے ہیں اس لیے وہ ان کی کوشش تو دور کی بات تمنا بھی نہیں کرتے.

Loading