کوئٹہ میں ہنہ اوڑک کے قریب ولی تنگی کے علاقے میں دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انکا علاج جاری ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا، تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا۔
دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے بلوچ خان کالونی مشرقی بائی پاس پر بھائی کی فائرنگ سے بھائی جاں بحق جبکہ ملزم کی فائرنگ سے بھتیجا اور بھانجہ زخمی ہوئے، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا،پولیس نے تلاش شروع کردی۔
![]()
