Daily Roshni News

پاکستان میں سمندر کنارے بہترین کوالٹی کی گیس کی پہلی کامیاب دریافت

پاکستان میں سمندر کنارے بہترین کوالٹی کی گیس کی پہلی کامیاب دریافت کا اعلان ہوگیا۔

ترجمان پی پی ایل کے مطابق خشکی اور سمندر کنارے پر نئے ہائیڈرو کاربن ضلع سجاول میں دریافت ہوئے، سرانی بلاک کے کنویں ڈولفنایکس1سے گیس کی پہلی،منفرد اور اہم دریافت ہوئی، لوئر انڈس بیسن کی چلتن فارمیشن سے سب سے پہلی دریافت ہے۔

بیان کے مطابق کنویں سے یومیہ ساڑھے 9 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہورہی ہے، کھدائی 17 اپریل کو شروع ہوئی،3ہزار850میٹر گہرائی تک کھودا گیا، سیرانی بلاک میں پی پی ایل 75 فیصد کے ساتھ آپریٹر جی ایچ پی 25 فیصد کا پارٹنر ہے۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر اہم پیشرفت سے آگاہ کردیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈولفن ایکس ون منصوبے کیلئے پاکستان نیوی کے گراں قدر تعاون پر شکر گزار ہیں۔

ماہرین کے مطابق سمندر کی دلدلی زمین اور ممکنہ کم گہرائی والے علاقے میں نئی دریافت اہم سنگ میل ہے، پاکستان کے شیلو آف شور علاقوں کی دریافتی صلاحیت میں مزید اضافے کے امکانات روشن ہیں۔

Loading