ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل) عمل کا شکار ہوئے۔وقت گزرتارہا۔ اپنے والدین کے انتقال کے بعد ہم بہنیں اور بھائی اپنی زندگی کی گاڑی کسی طرح چلاتے چلاتے کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہوتے گئے۔ سکندر بھی ہمارے گھر کے ایک فرد کی طرح تھا۔ وہ مشکل دنوں میں بھی ہمارے ساتھ رہ کر حصول تعلیم میں مصروف رہا۔ اس نے انٹر میڈیٹ کا امتحان اچھے نمبروں سے پاس کر لیا تھا۔ اب وہ انجینئر نگ اور یونیورسٹی میں داخلے کی تیاریاں کر رہا تھا۔
ایک دن میں نے سکندر سے پوچھا۔ ہمارے والدین گاؤں میں رہتے تھے۔ تمہاری والدہ نے مجھے بتایا تھا کہ اپنے خاندان کے بعض افراد کے شر سے بچنے کے لیے ہمارے والد تم دونوں کو لے کر کراچی آگئے تھے۔
سکندر نے کہا۔ جی۔
میں نے کہا سکندر مناسب سمجھو تو گاؤں کے بارے میں کچھ بتاؤ۔
اس نے کہا۔ ہمارے خاندان میں لوگوں کے گھر اجاڑنے والے اور دیگر طریقوں سے شریف لوگوں کو پریشان کرنے والے مردوں اور خواتین کو قدرت کی طرف سے سخت سزائیں ملیں۔
میں نے اس کی بات سن کر کہا کہ چلو یہ تو ہوا لیکن ہمارے معاشرے میں تو بہت سے مجرم دندناتے پھر رہے ہیں۔ انہیں تو کچھ نہیں ہوا۔ صرف تمہیں دکھ دینے والے ہی مکافات عمل کا نشانہ کیوں بنتے ہیں۔
ہاں یہ بات ٹھیک ہے۔ جس نے بھی ہمارے اوپر ظلم کیا چند برسوں بعد وہ بر باد ہو گیا۔
ہاں لیکن تمہارے اوپر ظلم کرنے والے ہی سزا کا نشانہ کیوں بنے …. ؟
میں آپ کو بتاتا ہوں۔ ہم شمالی علاقے کے ایک سر سبز و شاداب پہاڑی علاقے کے رہنے والے ہیں۔ ہمارے گھر میں غربت کا ڈیرہ تھا، اسی لیے میری
ماں کو گزارے کے لیے ہم بچوں سمیت کھیتوں میں کام کر نا پڑتا۔
ایک دن میں کھیتوں میں کام کر رہا تھا۔ ہوائی کرتے کرتے دھیان ہی نہ رہا۔ مجھے اچانک ایک ٹھو کر لگی، میر اسر کسی سخت چیز سے ٹکرایا۔ تھوڑی دیر کے لیے تو مجھے کچھ ہوش نہ رہا پھر مجھے محسوس ہوا کہ میں کسی کنویں یا غار کے قریب ہوں اس جگہ چار راستے اندر جارہے تھے۔ قریب سے جیسے کسی کے سسکنے کی سی آواز آرہی تھی، میں نے اس آواز کا تعاقب کیا، ایک عجیب سانور کا ہالہ سا تھا جو میری رہنمائی کرتا ہوا اس سرے تک لے گیا اور جہاں وہ ہالہ ٹکا، میں بھی وہیں رک گیا اور اس کے بعد ایک خوفناک منظر میری آنکھوں کے سامنے تھا، کئی مرد جن میں زیادہ مقامی اور کچھ انگریز تھے سب ہی زنجیروں اور بیڑیوں میں جکڑے ہوئے تھے۔ ان کے اعضاء جھلسے ہوئے اور کئی کے اعضاء تو کٹے ہوئے بھی تھے۔
میں نے وہاں رک کر انہیں اس ظلم سے نجات دلانے کا سوچا، مگر جوں ہی میں ان کے نزدیک گیا تو وہاں ایک روشنی کا جما کا سا ہوا۔ مجھے ایک آواز آئی یہ لوگ خود اپنے کیے کی سزا بھگت رہے ہیں۔“ وہاں مجھے ایک آواز آئی کہ ” یہ وہ ظالم لوگ ہیں جو اپنے محکوموں پر ناحق ظلم ڈھاتے تھے“۔ یہ سب دیکھ کر میری حالت غیر ہو گئی۔ میں ڈر
کے مارے رونے لگا پھر اچانک وہ منظر میری نظروں سے غائب ہو گیا، میں نے اپنے آپ سے وعدہ کیا کہ میں زندگی بھر کبھی کسی کو تکلیف نہیں پہنچاؤں گا، کسی کے لیے دکھ کا سبب نہیں بنوں گا، میں اپنے دل میں یہ سوچ رہا تھا کہ مجھے ایک آواز سنائی دی:
تم اپنے اس وعدے پر قائم رہے تو تم پر ظلم کرنے والے کا انجام اس دنیا میں بھی سامنے
آتار ہے گا“۔
جب مجھے ہوش آیا تو میں نے خود کو اپنے بستر پر پایا، مجھے جیتا جاگتا دیکھ کر میری ماں سجدہ میں چلی گئی۔ میں نے پوچھا کہ مجھے کیا ہوا تھا۔
ابو نے مجھے نے بتایا کہ رات کے کسی پہر میں انہیں اس جگہ بے ہوش ملا جہاں برسوں پہلے انگریز دور کا بنایا ایک عقوبت خانہ ہوا کرتا تھا اور وہاں پر بے گناہ شہریوں پر مظالم ڈھائے جاتے تھے۔ اس کے بعد یہ ہوا کہ جن لوگوں نے میرے والدین پر ظلم ڈھائے تھے وہ ایک کے بعد ایک کسی مکافات عمل کا سامنا کرنے لگے۔
اس سارے ماجرے کو سننے کے بعد میں کچھ مطمئن سی ہو گئی ہوں کہ قدرت کسی نہ کسی روپ میں آکر گناہگاروں کو ان کے کیے کی سزا دلاتی ہی رہے گی۔
جذبات كا فيصلہ میرا نام اصل میں کچھ اور ہے۔ یہاں اس شہر میں آکر میں نے نام بھی بدل دیا ہے۔ سات بھائیوں کی اکلوتی اور بہت لاڈلی بہن تھی۔ میرے ماں باپ بھی مجھ سے بہت محبت کرتے تھے۔
میری ہر خواہش اور ہر ضرورت بن مانگے ہی پوری ہو جاتی تھی۔ میری فرمائش پوری کرنے کے لیے میرے بھائی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے۔
میرے کمرے میں بہت چیزیں یعنی کپڑے، جوتے ، میک اپ وغیرہ کا سامان جمع تھا اور میں تھی کہ اتنی ڈھیر ساری محبتیں پاکر مغرور ہوتی جارہی تھی۔ کپڑوں کا اک جوڑا اور جوتے چند دن بعد اپنی کسی ملازمہ کو دے دیتی تھی۔
پھر شفقت میری زندگی میں بڑی آہستگی سے آگیا۔ شفقت اپنے والدین کی سب سے بڑی اولاد تھا۔
اس سے چھوٹی دو بہنیں اور ایک بھائی تھا۔
وہ لوگ ہمارے پڑوس میں بطور کرایہ دار آئے تھے۔ مجھے شفقت بہت پسند تھا۔ مگر میرے بھائیوں کو شفقت ایک آنکھ نہیں بھاتا تھا۔