Daily Roshni News

۔۔۔۔۔۔۔  خوشبو کی شاعرہ  ۔۔۔۔۔۔۔پروین شاکر کی ناکام محبت

۔۔۔۔۔۔۔  خوشبو کی شاعرہ  ۔۔۔۔۔۔۔

پروین شاکر کی ناکام محبت

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )خوشبو کی شاعرہ : پروین شاکر کی ناکام محبت کی اصل داستان : ایک عزیزہ نے انھیں سرکاری عہدے پر موجود ایک شخص کے لیے بے قرار ہوتے دیکھا تو سمجھانے آ گئیں۔ اسے منع کیا کہ یہ آگ کا دریا ہے، اس میں ڈوب کر جانا پڑے گا مگر پروین تھیں سدا کی ضدی۔ پھر الہڑ جوانی اور دنیا فتح کر لینے کا زعم بھی، پروین کسی صورت پیچھے ہٹنے والی نہ تھی۔ دونوں جانب سے قول و قرار ہو نے لگے، وہی قسمیں کھائی جانے لگیں جو عاشق ایک دوسرے کے لیے ہمیشہ سے کھاتے آئے ہیں۔پروین کا محبوب ایک تو اچھے عہدے پر برسر روزگار تھا، اوپر سے اچھی شکل و صورت اور قد کاٹھ کا مالک، ایک ذہین شخص تھا۔ پروین خواب بُنتی گئی اور اس کا پریمی اس کے خوابوں میں رنگ بھرنے کے وعدے کرتا گیا۔ بات اب رشتے تک جا پہنچی لیکن نتیجہ پروین کی توقع کے بالکل برخلاف نکلا۔پروین کے والدین کٹر شیعہ مسلک سے تعلق رکھتے تھے جبکہ پروین کا محبوب اور اس کا خاندان سُنی العقیدہ۔ لڑکے نے پروین کا ہاتھ مانگنے کے لیے اپنے والدین کو بھیجا مگر جب بات مسلک پر آئی تو پروین کے والدین بھڑک اٹھے بلکہ انہوں نے اپنی بیٹی کو بھی باتیں سنانا شروع کر دیں۔ اسے کہا گیا کہ تم نے جرات کیسے کی کہ اپنا رشتہ خود طے کرو اور اس کے لیے بھی سنی لڑکا؟والد نے ’’ناممکن‘‘ کہہ کر لڑکے والوں کو گھر سے رخصت کر دیا بلکہ یوں کہیے نکال باہر کیا۔ اس واقعے نے پروین کو اندر سے توڑ کر رکھ دیا۔ وہ شیشے کی طرح ٹوٹ کر بکھر گئیں۔ #fblifestyle

Loading