ماں کی ممتا
ہمیں اماں جی اس وقت زہر لگتیں جب وہ سردیوں میں زبردستی ہمارا سر دھوتیں۔لکس‘کیپری‘ریکسونا کس نے دیکھے تھے کھجور مارکہ صابن سے کپڑے بھی دھلتے تھے اور سر بھی۔آنکھوں میں صابن کانٹے کی طرح چبھتا اور کان اماں کی ڈانٹ سے لال ہو جاتے۔ہماری ذرا سی شرارت پر اماں آگ بگولہ ہو جاتیں اور …