ایک میاں بیوی کو ایک فلم کے ٹکٹ بذریعہ ڈاک ملے‘ بھجینے والے کا نام اور پتہ درج نہیں تھا۔ شوہر کا دعویٰ تھا کہ یہ ٹکٹ یقیناً اس کے کسی دوست نے بھیجے ہیں جبکہ بیوی کا اصرار تھا کہ یہ اس کی کسی سہیلی نے بھیجے ہیں آخر کار فلم کا وقت ہونے پر وہ فلم دیکھنے چلے گئے۔
جب وہ فلم دیکھ کر لوٹے تو دیکھا کہ گھر کا سارا سامان غائب ہے اور ایک کاغذ پر لکھا تھا ”فلم دیکھنے کا بہت بہت شکریہ“۔