ایک مرتبہ انڈیا میں ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے نیچے 250 افراد آ کر کچلے گئے۔ مرنے کی خبر پورے ملک میں پھیل گئی اور پولیس کے ساتھ ساتھ جائے حادثہ پر صحافیوں نے بھی دھاوا بول دیا۔ مرنے والے سبھی سکھ تھے۔ ایک سردار جی صرف زندہ بچے تھے۔ صحافی حضرات سردار جی سے مختلف سوالات کرنے لگے۔ ایک صحافی نے پوچھا کہ سردار جی! یہ حادثہ کیسے پیش آیا؟ سر دار جی بولے کہ بس جی ہماری سکھ فیملی ایک مذہبی رسم کی ادائیگی کے لئے دوسرے شہر جا رہی تھی۔
ہم نے پورا ڈبہ ٹریک کا بک کروایا تھا۔ تمام سکھ انتظار کر رہے تھے۔ پلیٹ فارم نمبر 2 پر۔ اچانک اعلان ہوا‘ پٹنہ میل اب سے 10 منٹ بعد پلیٹ فارم نمبر 2 پر آ رہی ہے تمام مسافر تیاری پکڑ لیں۔ یہ سننا تھا کہ تمام سکھ برداری کے لوگ نیچے پٹری پر اتر گئے۔