تہذیب کی پہچان
”خالہ جان!“ کسی کی میٹھی سی آواز سنائی دی، لیکن میں کچھ نہ بولی اور بدستور صحن کے گملوں میں لگے پودوں کو پانی دینے میں مصروف رہی۔اتنے میں دوبارہ وہی آواز سنائی دی:”خالہ جان! السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہُ۔“ میں نے فوراً مڑ کر دیکھا۔ایک سات آٹھ سالہ پیارا سا بچہ سفید کپڑے پہنے …